8171 پورٹل پر ‘جانچ پڑتال’ (Under Verification) کا مسئلہ: اب اپنی نااہلی کو اہلیت میں بدلیں!

🕒 Posted on March 4, 2026 at 11:21 AM

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے 8171 ویب پورٹل پر جب بھی کوئی مستحق اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرتا ہے، تو اکثر اسے یہ پیغام ملتا ہے: “آپ کے کوائف کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے”۔ یہ میسج مہینوں تک نہیں بدلتا اور خواتین قسط سے محروم رہتی ہیں۔

اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم آپ کو وہ طریقے بتائیں گے جن سے آپ کی جانچ پڑتال ختم ہوگی اور آپ 14,500 روپے کی قسط کے لیے اہل ہو جائیں گی۔

8171 پورٹل پر 'جانچ پڑتال' (Under Verification) کا مسئلہ اب اپنی نااہلی کو اہلیت میں بدلیں!

‘جانچ پڑتال’ کا مطلب کیا ہے؟

اس کا سادہ مطلب یہ ہے کہ حکومت آپ کے مالی حالات، بجلی کے بل، اور سفری ریکارڈ کا نادرہ (NADRA) کے ذریعے دوبارہ جائزہ لے رہی ہے۔ اگر آپ کا ڈیٹا پرانا ہے، تو پورٹل آپ کو “Under Verification” میں ڈال دیتا ہے۔


‘جانچ پڑتال’ ختم کرنے کے 3 آسان طریقے

1. نادرا ڈائنامک سروے (سب سے اہم)

اگر آپ کو 2 سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے اور آپ نے اپنا سروے نہیں کروایا، تو قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جائیں۔ اپنا نیا ڈائنامک سروے کروائیں۔ سروے کے 3 سے 6 ماہ کے اندر آپ کی جانچ پڑتال ختم ہو جاتی ہے۔

2. نادرہ ڈیٹا کی درستگی

اگر آپ کی شادی ہو گئی ہے یا بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تو نادرہ میں اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کروائیں۔ اکثر میاں بیوی کا ریکارڈ الگ ہونے کی وجہ سے بھی جانچ پڑتال لگی رہتی ہے۔

3. 8171 ہیلپ لائن پر شکایت

اگر آپ کا سروے ہو چکا ہے لیکن پھر بھی جانچ پڑتال ختم نہیں ہو رہی، تو 0800-23473 پر کال کریں اور اپنا مسئلہ درج کروائیں۔


ان غلطیوں سے بچیں (بصورتِ دیگر آپ نااہل ہو جائیں گی)

  • اپنے نام پر ایک سے زیادہ قیمتی موبائل سمیں نہ رکھیں۔
  • بجلی کا ماہانہ بل 10,000 روپے سے زیادہ نہ آنے دیں۔
  • بیرونِ ملک سفر کرنے والے افراد عام طور پر اس جانچ پڑتال میں نااہل کر دیے جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Translate »