بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے “روشن پنجاب سولر اسکیم” کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت وہ شہری جو ایک ساتھ سولر سسٹم کی بھاری رقم ادا نہیں کر سکتے، اب بینک آف پنجاب (BOP) کے ذریعے آسان ماہانہ قساط پر سولر پینل حاصل کر سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ بینک آف پنجاب سے سولر سسٹم لینے کے لیے فارم کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور ماہانہ قسط کتنی ہوگی۔
روشن پنجاب سولر اسکیم کی خصوصیات

- آسان قسطیں: سولر سسٹم کی رقم 5 سال (60 ماہ) کی آسان اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔
- کم ڈاؤن پیمنٹ: آپ صرف 10% سے 25% تک کی ڈاؤن پیمنٹ کر کے سولر سسٹم لگوا سکتے ہیں۔
- بجلی کے بل میں 70% بچت: سولر لگوانے کے بعد آپ کا ماہانہ بجلی کا بل نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔
- نیٹ میٹرنگ: اضافی بجلی حکومت کو بیچنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
اہلیت کا معیار (Who can apply?)
- درخواست گزار کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔
- ماہانہ بجلی کا استعمال 100 سے 500 یونٹ کے درمیان ہو۔
- درخواست گزار کے نام پر بجلی کا کنکشن ہونا چاہیے۔
- بینک کی طرف سے قرض کی منظوری کے لیے کلین کریڈٹ ہسٹری ضروری ہے۔
بینک آف پنجاب (BOP) سے فارم حاصل کرنے کا طریقہ
قسطوں پر سولر پینل لینے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں:
1. فارم ڈاؤن لوڈ کریں یا حاصل کریں: آپ بینک آف پنجاب کی کسی بھی قریبی برانچ سے “روشن پنجاب سولر اسکیم” کا فارم حاصل کر سکتے ہیں یا بینک کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
2. ضروری دستاویزات: فارم کے ساتھ درج ذیل دستاویزات منسلک کرنا ہوں گی:
- اصل شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی۔
- حالیہ بجلی کے بل کی کاپی (پچھلے 6 ماہ کا ریکارڈ)۔
- زمین کی ملکیت کے کاغذات یا کرایہ نامہ۔
- آمدنی کا ثبوت (سلیری سلپ یا بزنس لیٹر ہیڈ)۔
3. فارم جمع کروانا: مکمل فارم مع دستاویزات بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائیں۔ بینک آپ کی درخواست کی جانچ پڑتال کرے گا اور 2 سے 4 ہفتوں میں سولر سسٹم کی منظوری دی جائے گی۔